لاہور: نولکھا پولیس اور ٹائر مارکیٹ کے دکاندار آمنے سامنے، پولیس پر پتھراؤ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا فاران امین) پاکستان کسٹمز کے ٹائر مارکیٹ میں آپریشن کے دوران تھانہ نولکھا پولیس اور دکانداروں کے درمیان جھڑپیں ہونے کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے نولکھا پولیس کے ہمراہ ٹائر مارکیٹ میں آپریشن دوسری رات بھی جاری رکھا، اس دوران دکانداروں کی جانب سے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا گیا۔
اس صورت حال میں دکانداروں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ دکانداروں کی جانب سے بھی ہوائی فائرنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے:کراچی،کینٹ اسٹیشن کے باہر تیزاب گردی کا واقعہ، ملزم گرفتار
ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے تبادلے میں ایک ٹرانسفارمر کو بھی آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلئے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے پولیس لائنز سے مزید نفری طلب کرلی جبکیہ انٹی رائٹ فورس کے مزید دستے بھی نولکھا ٹائرمارکیٹ پہنچ گئے۔