ڈالر کی اڑان میں کمی نہ آسکی،مزید مہنگا ہوگیا

Feb 02, 2023 | 11:20:AM

(24 نیوز)ڈالر کی اڑان میں کمی نہ آسکی ،انٹر بینک میں ڈالر1روپیہ17پیسے مہنگا ہوگیا ۔


انٹر بینک میں ڈالر  ایک روپیہ 17 پیسے اضافہ کے ساتھ 270روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیاہے۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 275 روپے کی سطح پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 295 روپے، برطانوی پاونڈ 335 روپے پر ہی برقرار  ہے،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 74.70 روپے اور سعودی ریال 72 روپے پر برقرار رہا۔

گزشتہ روزکاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر(Dollar) 72 پیسے سستا ہوا لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا۔ ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 72 پیسے اضافہ ہوا لیکن جیسے جیسے دن ڈھلتا گیا روپے کی قدر بھی گھٹتی گئی۔

اسٹیٹ بینک (SBP) کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 268 روپے 83 پیسے رہا۔

ضرور پڑھیں :ڈالر کے آفٹر شاکس جاری،درجہ دوم کے گھی کا 12 کلو کا پیک 48 روپے مہنگا

دوسری جانب ڈالر کی قیمت تیزی سے بڑھنے کے آفٹر شاکس جاری ہیں،بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی ڈالر کیساتھ ہی بڑھنے لگیں۔  درجہ دوم کے گھی کا 12 کلو کا پیک 48 جبکہ درجہ اول کا 50 روپے تک مہنگا ہوگیا،ڈالر مہنگا ہوتے ہی گھی اور آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ 

 درجہ دوم کا ایک کلوگھی کا پیک 4 روپے مہنگاہوا،درجہ دوم کا گھی ہول سیل میں 428 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ پرچون میں صارفین کو اضافے کے بعد540 روپے کلومیں ملے گا۔درجہ اول کا گھی اور آئل 1 ہفتے میں 40 روپے تک مہنگا ہوا ہے،درجہ اول کا گھی 550 روپے کلوتک فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں زبردست اضافے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام مہنگائی سے مر رہی ہے اور حکمران میوزیکل چیئر کی گیم کھیل رہے ہیں۔

مزیدخبریں