مزید 3 انگلش کھلاڑیوں کا دورہ بنگلہ دیش کی بجائے پی ایس ایل 8 کھیلنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایلکس ہیلز کے بعد مزید تین انگلش کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دینے کا عندیہ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیام ڈاؤسن، جیمز وینس اور سیم بلنگز نیشنل ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
تینوں کھلاڑی بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ٹیم اسکوڈز کا اعلان
خیال رہے کہ جینز وینس کراچی کنگز، لیام ڈاؤسن اور سیم بلنگز لاہور قلندرز میں شامل ہیں۔ ان سے پہلے ایلکس ہیلز پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
ہیلز یو اے ای میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے بعد کچھ روز آرام کرکے اسلام آباد یونائٹیڈ جوائن کریں گے۔