شادی کے بعداتھیا شیٹی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مرکزنگاہ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کو کھنڈالہ میں شادی کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے لیکن شادی کے بعد ہونے والی پارٹیز ابھی تک جاری ہیں جس کی تصاویر آئے روز سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اب اس جوڑے کی ایک اور پارٹی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو کافی پسند آ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتھیا نے ڈیزائنر انامیکا کھنہ کاڈیزائن کیا ہوا سرخ رنگ کا لباس پہنا ہےجس پر ہلکا کام ہوا ہے اس پرہوئی کڑھائی نے لباس کو چار چاند لگا دیےاس کے ساتھ اتھیا نے ایک نازک سے منگل سوتر کا انتخاب کیا ۔
View this post on Instagram
تصاویر میں مزید دیکھا جا سسکتا ہے کہ اتھیا نے ہیرے اور زمرد سے مزین ہار کا انتخاب کیا جس کے ساتھ نازک سی بالیاں پہنی اور بال بندھے ہوئے رکھے۔
یاد رہے کہ اتھیا شیٹی نے شادی کی تمام تقریبات میں روایتی دلہنوں سے ہٹ کر اپنے تمام ملبوسات کا انتخاب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اتھیاشیٹی کی جدید دلہن بنے تصاویرسوشل میڈیاپرمرکزنگاہ بن گئیں
واضح رہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھے ہیں ان کی شادی کی تقریبات سنیل سیٹی کےکھنڈالہ والے فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram