سانحہ پشاور پر چینی صدرکا وزیراعظم کے نام تعزیتی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور میں ہونےوالے سانحے پر چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پشاورپولیس لائنز مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں 100 سے زائد نمازی جاں بحق ہوئےہیں۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کے نام ایک پیغام میں صدر شی جن پنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چابی اوپر سےپھینک کر منگوانا خاتون کوکیسےمہنگاپڑگیا؟
دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کی قومی حکمت عملی کے فروغ، سماجی استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی وتحفظ میں چین پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ چین دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون بڑھانے پر تیار ہے تاکہ پاکستان کے ساتھ مل کر عالمی و علاقائی سلامتی کا تحفظ ہوسکے۔
وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے ۔