(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔
بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف وطن واپسی کی تیاری کررہے ہیں، وہ چند ہفتوں میں واپس آئیں گے، ٹکٹ کنفرم ہونے تک نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہم گھڑی چور کی طرح نہیں، (ن) لیگ حقائق پربات کرےگی، ن لیگ کا ہمیشہ سے اصولوں پرمبنی مؤقف ہے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، عمران خان نے اقتدار سے باہر آئے تو انہوں نے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنایا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے نے حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، ہم عوام کو ریلیف دینا چاہیں تو آئی ایم ایف معاہدہ کی وجہ سے نہیں دے سکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان نے معیشت پر خودکش حملہ کیا، معیشت بحال ہونے میں کئی سال لگیں گے، ہم عوام کو ریلیف دینا چاہیں تو آئی ایم ایف معاہدہ کی وجہ سے نہیں دے سکتے، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں میں پارٹی کے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار سے تنظیمی عہدیدار اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اپنے آپ کو پارٹی کا کارکن سمجھتی ہوں، آپ کا ساتھ ہی پارٹی کی طاقت ہے، تنظیمی دوروں کا مقصد آپ سے مشاورت اور تجاویز کا حصول ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت اور سرمایہ ہوتے ہیں، ایسی جماعت کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کی قیادت بھی شیر ہے اور کارکن بھی شیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنظیمی جائزہ ضروری ہے تاکہ جماعت کی قوت میں مزید اضافہ ہو، سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، شکریہ ادا نہیں کرسکتی، آپ کو سننے آئی ہوں، آپ کی راہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے، پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاﺅں گی، کارکنوں کی بات سننا ہی جمہوریت ہے۔
اجلاس میں ہر ضلع میں پارٹی کی سوشل میڈیا کی تنظیم کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مریم نواز نے کہا کہ نوجوان کیوآرکوڈ کے ذرئعے پاکستان مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بنیں ،پارٹی نے کیوآرکوڈ گزشتہ روز جاری کردیا ہے،سوشل میڈیا کی طاقت سے نوجوانوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی لائیں گے،نوازشریف کی شرافت، اخلاق اور اقدار کی سیاست ہمارا کلچر ہے،مشکل ترین حالات میں پی ٹی آئی روبوٹس کا مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔
ضرور پڑھیں :ملک میں جلد سود سے پاک نظام قائم کرنا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نوجوانوں کی پہنچان تہذیب، اخلاق اور دلیل ہے ،سوشل میڈیا ایک ابلاغی طاقت ہے،جسے سیاسی انتقام میں گٹربنادیاگیا،پی ٹی آئی کی گٹر گفتگو کاشائستگی ، تہذیب اور دلیل سے جواب دیں،مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کے لوگ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں،سیاہ اور مشکل ترین دور میں پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بڑی قربانیاں دی ہیں،ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں نے جبر کے گزشتہ چار سیاہ سال میں بڑی بہادری کا مظاہرہ کیا،مسلم لیگ (ن) نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ دیا،تعلیم، ٹیکنالوجی اور شعور نوجوانوں کے لئے ہمارے منشور کے تین بنیادی نکات ہیں۔