جہلم: سپریم کورٹ نے جہلم میں ٹیکسٹائل مل کیلئے زمین نیلامی سے روک دیا

Feb 02, 2023 | 13:02:PM

(امانت گشکوری) پنجاب کے شہر جہلم میں ٹیکسٹائل مل کیلئے شہریوں سے زبردستی لی گئی زمین کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب حکومت کو ٹیکسٹائل مل کیلئے لی گئی زمین نیلام کرنے سے روک دیا۔

اس حوالے سے درخواست گزار رحم داد کا کہنا تھا کہ ہماری زمین 1952ء میں زبردستی ہم سے لی گئی اور اب پلاٹس بنا کر فروخت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جرمانہ جمع کروانے کا مسئلہ حل، فائن کلیکشن سینٹر کی منظوری

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل عمران حسن ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ زمین ٹیکسٹائل مل کیلئے لی گئی لیکن مل کیلئے استعمال کیے بغیر اب نیلامی کے ذریعے فروخت کی جارہی ہے۔

عمران حسن کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ ایکوزیشن میں واضح ہے کہ زمین جس مقصد کیلئے لی گئی اسی کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔

ان تمام دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور جہلم کی اس قیمتی زمین کی فروخت سے روک دیا۔

اسکے ساتھ ہی چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کردیا۔

مزیدخبریں