تحریک انصاف کی درخواست مسترد

Feb 02, 2023 | 14:57:PM
 تحریک انصاف کی درخواست مسترد
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: Gettyimages
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی گئی ۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے  چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا،لارجر بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں ۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

ضرور پڑھیں :مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں کیا اختلاف ہے؟ سابق وزیر اعظم کی جگہ کون لے گا؟ بڑا انکشاف

عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رہے گا،الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف ڈکلیئریشن کالعدم قرار دینے کی استدعا مستردکردی ،الیکشن کمیشن کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا  بھی مسترد کردی گئی ہے۔