سالانہ 18 ٹن دودھ دینے والی گائے کی افزائش کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چینی سائنسدانوں نے زیادہ مقدار میں دودھ دینے والی گائے تیار کرلی ۔
چینی سائنسدانوں نےدعویٗ کیا ہے کہ دو سے تین سال کے عرصے میں 1,000 سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو سالانہ 18 ٹن دودھ پیدا کر سکتی ہے۔ یہ گائے کلوننگ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں :بارات کو شمشان گھاٹ بنا دوں گا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
تحقیقاتی ٹیم کے لیڈر جن یاپنگ کے مطابق چین میں مویشیوں کی بحالی کے لیے یہ تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے مطابق وہ دو سے تین سال کے عرصے میں 1,000 سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو بیرون ملک سے جانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو گی۔
چین کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے جانور کے کان کے ٹشو کا استعمال کرتے ہوئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے تین بچھڑوں کی کلوننگ کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں چینی سائنسدانوں نے خنزیر، گھوڑے، بلیوں، کتوں اور دیگر جانوروں کی کلوننگ کے متعدد کامیاب تجربات بھی کیے ہیں۔