صدر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد الٰہی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دیدی

Feb 02, 2023 | 16:23:PM

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دے دی۔

 ایوان صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دی۔صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی، بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی سپریم کورٹ میں سینئر وکیل کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

بیرسٹر شہزاد الٰہی اشتر اوصاف علی کی جگہ لیں گے جنہوں نے خراب صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔شہزاد الٰہی سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کے پوتے ہیں اور اپنی محنت، دیانت اور قانونی معاملات کو سمجھنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ایک نوجوان کارپوریٹ وکیل بھی ہیں جنہیں تجارتی، ٹیکس اور بینکنگ قوانین، سول، تجارتی، کارپوریٹ، آئینی قانونی چارہ جوئی وغیرہ کا تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ پشاور پر چینی صدرکا وزیراعظم کے نام تعزیتی پیغام

شہزاد الٰہی کا تعلق مشہور لا فرم کارنیلیس، لین اینڈ مفتی سے ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی بنچ میں ترقی سے قبل اسی فرم سے تعلق رکھتے تھے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں