آخری " بوئنگ 747" ڈیلیور , بوئنگ نے جمبو طیاروں کی پیداوار بند کردی

Feb 02, 2023 | 16:39:PM
بوئنگ 747
کیپشن: بوئنگ 747
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بوئنگ نے فضاؤں کی ملکہ 747 آخری طیارہ اٹلاس ایئر کے حوالے کرکے جمبو طیاروں کی پیداوار ہمیشہ کے لیے بند کردی ۔

53 برس تک فضاؤں پر راج کرنے والے بوئنگ 747 جمبو سیریز کا آخری جہاز مارکیٹ میں آگیا ۔ امریکی کمپنی دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ مزید تیار نہیں کرے گی ۔ امریکی کمپنی بوئنگ اب تک 1574 طیارے بنا چکی ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمبو جیٹ 747 کا پہلا طیارہ سنہ 1969 میں فضا میں اڑا تھا۔ اس جہاز کو کارگو مقاصد، 500 مسافر لے جانے والے کمرشل طیارے اور ناسا کی خلائی شٹل لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔بوئنگ 747 طیاری امریکی صدور کے بھی زیر استعمال رہا ہے ۔ اس کو ناسا کے خلائی شٹل کو خلاء کے سفر پر لے جانے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ قومی ایئرلائنز پی آئی اے اب تک 15 بوئنگ 747 طیارے آپریٹ کر چکی ہے ۔

 واضح رہے کہ 747 جمبو کو ہوا بازی کے شعبے میں فضاؤں کی ملکہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔