(ویب ڈیسک)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ پر شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلپائن کے ایک بڑے جزیرے منڈاناؤ پر زلزلے آیا جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،یورپی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر تھی،ریجنل سول ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت شہر ڈیواؤ تک بھی محسوس کی گئی۔
زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا