(24 نیوز)کروڑوں روپے رشوت کے عوض اچھی پوسٹنگز کے الزام میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت اہم 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔
مقدمہ میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر ملازمین نامزد ملزم ہیں،مقدمہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے درج کیا ، مقدمہ کے متن میں کہا گیاہے کہ ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کئی سالوں تک محمد خان بھٹی کو رشوت دیتا رہا،کئی اور افسران بھی محمد خان بھٹی کیلئے کام کرتے ہیں،سرکاری فنڈ سے محمد خان بھٹی کو کروڑوں روپے دیتے رہے ہیں،متن میں مزید کہا گیاہے کہ رشوت وصولی کے وقت مونس الٰہی اور سابق وزیر علیٰ افضل ساہی محمد خان بھٹی کے گھر موجود ہوتے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہناتھا کہ مقدمہ میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل ،تحقیقات شروع کردی گئیں ، مقدمہ میں رشوت وصولی کی تفصیلات اور منی ٹریل لف کی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا