پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

Feb 02, 2023 | 18:35:PM
پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
کیپشن: ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فضائیہ کے 8 افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان اور ائیر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں،ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہاکہ ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںسربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں،ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں،ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینیئر سٹاف آفیسر رہ چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا
ترجمان کا کہناتھا کہ ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں،ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر  اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔ 
ترجمان نے کہاکہ ائیر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے،ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے، ائیر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  چوری اوپر سے سینہ زوری،خاتون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کےبعد ڈی ایس پی کو ہی تھپڑجڑ دیا