طلبا کیلئے بری خبر، سرکاری یونیورسٹی نے فیسوں میں 1300 فیصد تک اضافہ کردیا

Feb 02, 2023 | 18:45:PM

(24 نیوز ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پی ایچ ڈی تھیسز کی فیس10ہزار 750 روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کر دی ہے.
تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  نے پی ایچ ڈی تھیسز کی فیس10ہزار 750 روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کر دی ہے،  مختلف ڈگری پروگرامز کی امتحانی فیس میں  بھی ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا ہے ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف ڈگری پروگرامز کی امتحانی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایم ایس، ایم ڈی، ایم ڈی ایس تھیسز کی فیس بھی 6 ہزار 750 سے 50 ہزار روپے اور ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور فارم ڈی کی فیس 5 ہزار 750 سے 8750 روپے کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ایچ پی ای کی فیس 7 ہزار 750 سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی جبکہ پی ایچ ڈی کمپری ہنسیو فیس میں بھی 270 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، ایم ایس سی کی فیس 4 ہزار 750 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی فیس میں بھی 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا ہے کہ امتحاںی اخراجات میں اضافے کے باعث فیسیں بڑھائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں