(24نیوز)ملکی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری،جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 4.41 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر 15.42 فیصد کمی ہوگئی ،جنوری 2023 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہا ،جنوری میں درآمدات کا حجم 4 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں،جنوری میں تجارتی خسارہ 2 ارب 64 کروڑ ڈالرز رہا ۔
جولائی سے جنوری تک برآمدات 16 ارب 46 کروڑ ڈالرز رہیں ،گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 17 ارب 73 کروڑ ڈالرز تھیں ،7 ماہ میں درآمدات کا حجم 36 ارب 10 کروڑ ڈالرز رہا ،گزشتہ برس اسی عرصے میں درآمدات 46 ارب 59 کروڑ ڈالرز تھیں ،7 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز رہا ،گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 28 ارب 85 کروڑ ڈالرز تھا ،گزشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 31 اعشاریہ 97 فیصد کمی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز مثبت اختتام،100 انڈیکس 113 پوائنٹس اضافے سے 40733 کی سطح پر بند ہوا۔
6.11 ارب روپے مالیت کے 12.4 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے،مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا،158 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 155 میں منفی رجحان رہا۔