کراچی ائیرپورٹ سے افغان مسافر گرفتار،حیران کن وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی ، افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نور الحق نامی افغان مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، مسافر سیر کے غرض سے فلائٹ نمبر PK213 سے دبئی جا رہا تھا،گرفتار ملزم پاکستانی شہریت کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
گرفتار ملزم اپنی جائے پیدائش اور خاندان کے افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا،ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس میں اہم تعیناتیاں، کون کہاں پر ڈیوٹی سر انجام دے گا فیصلہ ہو گیا