سرکاری جامعات میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کا معاملہ،گورنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا

Feb 02, 2023 | 19:12:PM

(24نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے  وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کو  سرکاری جامعات  میں وائس چانسلرز، وائس  چانسلرز سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعیناتی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ 
سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز، وائس چانسلرز ، رجسٹرارز، خزانچی، اور کنٹرولر امتحانات  کی آئندہ 6 ماہ کے اندر خالی ہونے والی سیٹوں پر بھرتی کا عمل شروع کرنے کیلئے محکمہ  ہائر ایجوکیشن اور دوسرے انتظامی محکموں کو ہدایت دینے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا،گورنر سیکرٹریٹ کی طرف سے وائس چانسلرز کی خالی سیٹوں کی لسٹ بھی شیئر کر دی گئی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ اہم پوسٹوں پر بروقت تعیناتی نہ ہونے سے جامعات میں انتظامی امور اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کےجھٹکے،شدت 6 ریکارڈ

مزیدخبریں