گیس بحران،ایل پی جی من مانی قیمتوں پر فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گیس بحران کے باعث ایل پی جی کی طلب بڑھ گئی،ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری،کوئی پوچھنے والا نہیں رہا۔
لاہورمیں 300 سے 350 روپے کلو تک ایل پی جی فروخت جاری،گیس کی من مانی قیمتوں وصول کرنے پر شہری پریشان ہو گئے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اوگرا کی طے کردہ قیمت پر ایل پی جی نہیں بیچ سکتے ،قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی ادارہ موجود نہیں ہے ،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے من مانیاں ہورہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے نااہلی کی انتہا کردی ،موجودہ حکومت نے گیس پیڑول سب کچھ ہی مہنگا کردیا ہے،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر