جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعفر خان مندوخیل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا صدر مقرر کر دیا ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جعفر خان مندوخیل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا صدر مقرر کر دیا ہے۔ جعفر خان مندو خیل کو قائد, پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کی مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا صدر نامزد کیا تھا .
جعفر خان مندو خیل نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی. وزیراعظم نے جعفر خان مندو خیل کو نئی ذمہ داری پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جعفر مندو خیل بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اچھی طرح منظم کریں گے اور پارٹی کے امور کو بہتر طریقے سے سر انجام دینگے.
ملاقات میں سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین بھی موجود تھے.
یہ بھی پڑھیں: بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی