سٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید کمی، معاشی مشکلات میں اضافے کا امکان

Feb 02, 2023 | 21:42:PM

(24 نیوز )پاکستانی معیشت کیلئے  سال 2022 انتہائی برا رہا اور اس کے اثرات تاحال جاری ہیں، سٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 59 کروڑ  20لاکھ ڈالر کی کمی ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 59 کرور 20لاکھ ڈالر کی  ادائیگی کی گئی ہے ، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 27جنوری تک 3.67 ارب ڈالر سے گھٹ کر 3.08 ارب ڈالر رہ گئے ۔

 سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں سے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بھی نکال لئے گئے  ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.77 ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.65 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، ملکی مجموعی ذخائر میں 71 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے، ملکی مجموعی ذخائر 9.45 ارب ڈالر سے گھٹ کر 8.74 ارب ڈالر رہ گئے  ہیں ۔

مزیدخبریں