مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار فٹبالرکو خاتون سے زیادتی کے الزامات سے بری کر دیا گیا

Feb 02, 2023 | 22:05:PM

(24 نیوز ) مانچسٹر یونائیٹڈ  کے سٹارفٹبالر ’میسن گرین ووڈ ‘کو جنسی زیادتی اور  غیر اخلاقی رویئے کے   کیس میں بری کر دیا گیا ہے ۔

 غیر ملکی  خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل ‘‘ کے مطابق گرفتاری کے ایک سال بعد ’میسن گرین ووڈ ‘‘ پر  عصمت دری کے الزامات کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ 

21 سالہ گرین ووڈ پر اکتوبر 2022 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی لیکن آج سہ پہر کراون پراسکیوشن سروس کی جانب سے استغاثہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  انگلینڈ  فٹ بال ٹیم کیلئے ایک بار کیپ  پہننے والے کھلاڑی کو پہلی بار جنوری میں ایک نوجوان خاتون سے متعلق الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، اس کے بعد تصاویر اور ویڈیوز آن لائن پوسٹ کیے گئے تھے، بعد میں انہیں مکمل تنخواہ پر یونائیٹڈ سے معطل کر دیا گیا اور فیفا2022 سے بھی باہر کر دیا گیاتھا ۔

 کراون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس )کے ترجمان کے مطابق ہمارا فرض ہے کہ مقدمات کو مسلسل نظرثانی کے تحت رکھیں، اس معاملے میں اہم گواہوں کی واپسی اور سامنے آنے والے نئے مواد کے امتزاج کا مطلب یہ ہے کہ سزا کا کوئی حقیقت پسندانہ امکان نہیں رہا،  ان حالات میں ہمارا فرض ہے کہ اس کیس کو روکیں۔

مزیدخبریں