(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے نسرین جلیل، مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی کا سینئرڈپٹی کنوینر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا بہادرآباد مرکز پر ایم اجلاس ہوا،اجلاس میں نسرین جلیل، مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار کو سینئرڈپٹی کنوینر نامزد کر دیا گیا، رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد انیس قائم خانی کو ڈپٹی کنوینر بنا دیا گیا ،فیصلے کے بعد باقاعدہ سرکلر جاری کیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس کا پشاور دھماکے پر صدر پاکستان سے اظہار افسوس