5دنوں میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس ، ”پٹھان “ میں شاہ رخ خان نے کتنے پیسے لیے ؟ حیران کن خبر سامنے آ گئی 

Feb 02, 2023 | 23:56:PM

(24 نیوز ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ’پٹھان ‘اس وقت دنیا بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے ، 4 سال بعد بڑے پردے پر نمودار ہونے والے شاہ رخ خان نے اس فلم کیلئے انتہائی کم معاوضہ لیا ہے ، جس کو لیکر ان کے مداحوں کو کافی حیرانگی ہو گی اور تشویش بھی  لیکن اس کے پیچھے موجود وجوہات جان کر وہ اپنے سٹا رپر واری واری جائیں گے ۔
بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹو ڈے “ کے مطابق 2018میں ریلیز ہونے والی فلم ”زیرو“ کے فلاپ ہونے کے بعد شاہ رخ خان نے پٹھان فلم میں 4سال بعد کام کیا ہے ، جس نے آتے ہی دنیا بھر کے سینما گھروں پر قبضہ کر لیا ہے ، فلم نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کمائی کے سارے پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، فلم کی تیزی سے مقبولیت اور کمائی کی وجہ سے  شاہ رخ کا ہر مداح جاننا چاہتا ہے کہ ان کےپسندیدہ اداکار نے  اتنی سپر ہٹ فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا ہے ؟ ۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے اس فلم کیلئے صرف  35 سے 40 کروڑ روپے کے درمیان معاوضہ لیا ہے ، شاہ رخ خان کی پٹھان 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی ، تقریباً پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد یہ اداکار کی پہلی ریلیز ہے۔ SRK کی آخری ریلیز 2018 کی فلم زیرو تھی جس کی ہدایت کاری ’’آنند ایل رائے ‘‘نے کی تھی۔

پٹھان ’’یش راج فلمز ‘‘کی 2023 کی پہلی بڑی ریلیز ہے،  پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون ہیں ، پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے، جنہوں نے اس سے قبل ہریتک روشن اور ٹائیگر شروف کی وار کے ساتھ زبردست ہٹ فلمیں دی تھیں۔

شاہ رخ خان کے مداح ان کے  کم معاوضے لینے پر  شش و پنج میں مبتلا ہوئے ہیں گے لیکن ان کیلئے خوشخبری یہ ہےکہ شاہ رخ خان  کسی بھی فلم  میں معاوضے کی بنیادپر کام نہیں کرتے بلکہ وہ اس فلم کےبننے کے بعد اس سے آنے والے منافع میں حصہ کی بنیاد پر فلم سائن کرتے ہیں ، شاہ رخ خان کے علاوہ باقی لیجنڈ اور بڑے سٹار بھی  اسی بزنس ماڈل پر کام کرتے ہیں ، جن میں سلمان خان، اکشے کمار شامل ہیں۔

مزیدخبریں