تحریک انصاف ایک بار پھر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے لیے بالکل تیار نظر آتی ہے۔پی ٹی آئی کا بدھ کو ایک اعلیٰ سطیٰ اجلاس ہوا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات سے قبل کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد پی ٹی آئی نے اب دوبارہ پارٹی کے اندر انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس کا بظاہر مقصد پارٹی اور اپنے آزاد امیدواروں کی جیت کے بعد پارٹی سے وابستگی کو برقرار رکھنا محسوس ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی اکےا ن انٹرا پارٹی الیکشن ک کو انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں کے حصول کی کوشش بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہی تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ایک ہفتے کے دوران انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ جنرل باڈی اجلاس میں انٹراپارٹی انتخابات کیلئے رؤف حسن کو تحریک انصاف کا وفاقی چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔اسی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔ 31 جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔جس کے بعد آج تحریک انصاف کے نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر نے انٹر پارٹی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات 5 فروری بروز پیر کو منعقد کروائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی یکم فروری سے 2 فروری 2024 تک تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری 2024 کی رات 10 بجے تک ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی اور صوبائی سیکرٹریٹس اور ڈیجیٹلی بذریعہ ای میل بھی جمع کرا سکیں گے۔ الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز، 2020 میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے اعلامیے کے مطابق پولنگ کا وقت 5 فروری بروز پیر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا، الیکشن کے مقامات اور اپیلٹ ٹریبونل کی تاریخ کا اعلان یکم فروری 2024 کو (آج) کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل 3 فروری 2024 کو ہوگا، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کروانے کا وقت 3 فروری 2024 رات 10 بجے تک ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام فائنل پینلز کی فہرستیں 4 فروری کی شام 4 بجے ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی، انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فروری 2024 بروز منگل کو کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر روف حسن کے مطابق انہوں نے سپریم کورٹ کا آرڈر مانتے ہوئے جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں
انٹرا پارٹی الیکشن،پی ٹی آئی دو حصوں میں تقسیم
Feb 02, 2024 | 09:44:AM
Read more!