پی ٹی آئی کا ایک اور امتحان،کیا الیکشن وقت پر ہوں گے؟اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
دو صوبوں ،کے پی اور بلوچستان میں سخت سیکورٹی صورتحال ، بد امنی کے پے در پے واقعات اور ان وقعات پر الیکشن کمیشن کا نوٹس لیا جانا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے نے دو صوبوں میں الیکشن ملتوی ہونے کی خبروں کو گرم کر دیا تھا۔لیکن آج الیکشن کمیشن میں ہونے والے اس اجلاس میں انتخابات ہر صورت 8 فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام ، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز، سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک رہے۔ وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے الیکشن کمیشن کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی گئی۔ نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات سے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ہر حال میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے اور آٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بھی مقررہ وقت پر ہرصورت الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں