(ویب ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں کے لوگوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا،لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں نکلیں ہیں۔
لودھراں میں کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایسی پُرجوش طالبات لاہور اور اسلام آباد میں بھی نہیں دیکھیں، یہ جوش و جذبہ اچھے ماحول اور تعلیم کا نتیجہ ہے،اس موقع پر جہانگیر ترین نے معذور طالبہ کے نام پر اسکالر شپ بھی دینے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب حلقہ این اے97 فیصل آباد سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہمایوں اختر خان کی انتخابی مہم جاری ہے،رحمے شاہ میں ہمایوں اختر خان کا جلسہ ہوا جس میں ہمایوں اختر خان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔