پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن صورتحال، مکی آرتھر نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ مایوس کن صورتحال میں ہے، ورلڈکپ میں شکست کے بعد پی سی بی کا ریویو اجلاس ایک ڈرامہ تھا۔
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں شکست کے بعد پی سی بی کا ریویو اجلاس ایک ڈرامہ تھا۔ اُنہیں یہ اُسی وقت ڈرامہ لگ گیا تھا جب محمد حفیظ پہلے سے ہی بورڈ کے آفس میں بیٹھے ہوئے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے دل میں ذکاء اشرف کیلئے زیادہ عزت ہوتی اگر وہ انہیں صاف صاف سب کہہ دیتے۔ ریویو اجلاس کے دوران وقفے میں ذکاء اشرف نے اُنہیں پی سی بی میوزیم میں بلا کر بہت سولات پوچھے اور پھر بتایا کہ وہ کپتان اور سپورٹ اسٹاف کو ہٹانے جارہے ہیں اور اُنہیں نئی ذمے داریاں دیں گے جو کہ ناممکن تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سے کنٹریکٹ کے مطابق تین ماہ کی سیٹلمنٹ حاصل کی، اگر فوری استعفے دیتے تو کچھ نہیں ملتا۔
مزید پڑھیں: سندھ :سی این جی اسٹیشنز کی بندش، نیا شیڈول جاری
مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ میں اب بھی پاکستان ٹیم کو فالو کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا لیکن میں کڑوا سچ کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کرکٹ مایوس کُن صورتحال میں ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد نومبر 2023 میں ذکا اشرف کی سربراہی میں ایک ریویو اجلاس بلایا گیا تھا جس میں کوچنگ اسٹاف سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔