(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافہ،انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر مزید سستا ہو گیا ، ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کی مزید کمی ہو گئی۔
فاریکس ڈیلرزکے مطابق دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 279روپے15پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے،گزشتہ روز ڈالر 2 پیسے سستا ہواتھا،انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 48 پیسے کاتھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر281 روپے 8 پیسے پر آگیاتھا ۔
یہ بھی پڑھیں: ساتھ نہیں چھوڑوں گا،جہانگیر ترین نے بڑا اعلان بھی کر دیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی،100 انڈیکس میں 128 پوائنٹس کااضافہ ہو گیا،کاروبارکے دوران انڈیکس 62 ہزار522 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دن مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 393 پر بند ہوا۔کل بازار میں 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11.62 ارب روپے میں طے ہوا۔