اشنا شاہ کا "سٹریٹ سٹائل" توجہ کا مرکز بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کاکلاتھنگ برانڈ کیلئے اختیار کیا گیا 'اسٹریٹ اسٹائل' فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈرامہ سیریل "بلا" میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ جاری کی ہے جس میں ان کی مغربی طرز کا لباس پہنے ہوئے تصاویر شامل ہیں۔
اشنا شاہ نے سفید کارگو پینٹس کے ساتھ میچنگ ٹینک ٹاپ اور سیاہ جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ ہیئرسٹائل بھی بے انتہا دلکشن بنایا ہے, اشنا نے اپنی زلفوں کو ہاف پونی ٹیل میں باندھ رکھا ہے جبکہ اپنے لُک کو مزید دلکش بنانے کیلئے سلور ہائی ہیلز پہن رکھی ہے۔
اسی شوٹ میں اشنا نے ایک اور لُک بھی اختیار کیا جس میں وہ سیاہ کارگو پینٹ اور چِک ٹینک ٹاپ کے ساتھ سفید لانگ کوٹ پہنی ہوئی ہیں جبکہ کوٹ سے میچنگ ہائی ہیلز پہن رکھی ہیں۔
اکثر و بیشتر مشرقی طرز کے ملبوسات میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اشنا شاہ یہ منفرد سٹائل بخوبی اپنا کر اپنی فیشن گیم کو ایک درجہ اوپر لے گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:" اوہ مائی گاڈ " ،سنجے دت بھی وسیم اکرم کی سوئنگ کے فین نکلے
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بعض سوشل میڈیا صارفین اشنا کے فیشن سینس کی تعریف کرتے دکھ رہے ہیں تو متعدد کو یہ لُک ایک آنکھ نہیں بھایا ہے اور وہ اس لُک کو 'نازیبا' قرار دے رہے ہیں۔