(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں کل 3 فروری تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،سینئر کونسل سلمان صفدر کے جونئیر عدالت پیش ہوئے، جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد عدالت میں مصروف ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرائی جائے گی،پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ تین مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے سینئیر کونسل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نے کل3 فروری تک سماعت ملتوی کردی ۔