(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کردیئے۔
تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کردیا گیا جس کی تصدیق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کئے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی وجہ عام انتخابات سے ہٹاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے روف حسن کوچیف الیکشن کمشنرمقررکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ساتھ نہیں چھوڑوں گا،جہانگیر ترین نے بڑا اعلان بھی کر دیا