میری سٹیٹمنٹ ہے کہ عدت مکمل نہیں ہوئی تھی،عون چودھری

Feb 02, 2024 | 14:32:PM

(24 نیوز ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست رہنے والے عون چودھری نے  بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے نکاح کیس کے حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ بطور گواہ میری سٹیٹمنٹ ہے کہ عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، نکاح خواں مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ ان کے علم میں بھی نہیں لایا گیا تھا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے  اپنے پرانے دوست پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  ساری زندگی دوسروں کو چورکہتے رہے،خود توشہ خانہ میں چور نکلے،ملک کا وزیراعظم ہوتے ہوئے چوری کی،سائفر پر بھی ملک کےساتھ مذاق کیا گیا ، ہمارے ملک کے بچوں کو گمراہ کیا گیا،آج اپنے بچوں کو بتانا پڑتا ہےکہ ریاست کیخلاف کھڑا نہیں ہوا جاتا،ریاست اور ملک ہےتو ہم سب ہیں۔ 

عون چودھری کا مزید کہنا تھاکہ خاور مانیکا بھی آج اپنی دکھ بھری داستان سنا رہے تھے،خاور مانیکا کےبچوں کی باتیں سامنے آئیں جو تکلیف دہ ہیں،اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سےدور رکھیں جو ملک میں نفرت کی فضا پیدا کرتے ہیں،پاکستان کے اداروں کو لڑانے کی کوشش کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ دیدیا

مزیدخبریں