قومی و صوبائی اسمبلی کے 88 امیدواروں کا انتقال ، ان حلقوں میں الیکشن ہوں گے یا نہیں؟

Feb 02, 2024 | 16:03:PM

(24 نیوز ) عام انتخابات  میں چند روز باقی ہیں لیکن ایک اہم انکشاف ہوا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے 89 امیدوار انتقال کر چکے ہیں ، اس انکشاف کے بعد سیاسی و عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ایک سوال نے جنم لیا کہ آیا ان حلقوں میں الیکشن ہوں گے یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق  انتقال کرجانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 80 امیدوار شامل ہیں، قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار دہشت گردی کے واقعہ میں چل بسے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ  اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22سے آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ، جس کے باعث قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8باجوڑ  اور کے پی صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی 22 میں امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ 30جنوری کو انتقال کرگئے،خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار کے انتقال باعث انتخابات ملتوی ہوگئے، اس طرح  کل 3 حلقوں میں الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں باقی حلقوں میں 8 فروری کو الیکشن ہر صورت ہوں گے ۔

86 حلقوں میں الیکشن ملتوی نہ کرنے کے حوالے سےالیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کے 8اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدوار حتمی فہرستیوں کے اجرا سے قبل وفات پاگئےتھے  اس لیے ان حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : ووٹ کاسٹ کیسے کریں ؟2کروڑ سے زائد نوجوان پہلی بار حق رائے دہی استعمال کرینگے

مزیدخبریں