(اشرف ملک ) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔
حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے کی جانے والی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہونے لگا، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 7پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر 279.48 روپے سے کم ہوکر 279.41 روپے پر بند ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے وہ ووٹرز جو ملک کا سیاسی نقشہ بدل سکتے ہیں ؟
اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو ڈالر 13 پیسے اضافے سے 281.21 روپے کا ہوگیا ، دیگر کرنسیوں کو دیکھا جائے تو یورو 1 روپے 93 پیسے مہنگا ہوکر 305.68 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 1.73 روپے مہنگا ہوکر 358.19 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 1 پیسے اضافے سے 76.98 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.02 روپے پر برقرار رہا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس 609 پوائنٹس اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 63 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ میں 10 کروڑ 73 لاکھ روپے مالیت کے 26 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔