لاہور: برکت مارکیٹ وائی جنکشن سگنل فری پراجیکٹ پر کام کا آغاز اتوار سے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُرِ نایاب) لاہور میں برکت مارکیٹ وائی جنکشن سگنل فری پراجیکٹ پر کام کا آغاز اتوار سے کردیا جائے گا۔
شہر کے پہلے ٹو سٹیج انڈر پاس کا نام گاما پہلوان انڈر پاس رکھا جائے گا جس کیلئے سی بی ڈی اور نیسپاک نے ڈیزائن پر مشاورت مکمل کرلی جس میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
نئے منصوبے کے مطابق برکت مارکیٹ وائے جنکشن پر ایک کی بجائے دو انڈر پاسز تعمیر ہوں گے، پہلا انڈر پاس کلمہ چوک سے ٹریفک کو لاہور کینال پر لے جائے گا جبکہ دوسرا انڈر پاس جناح ہسپتال سے آنے والی ٹریفک کو کلمہ چوک لے جائے گا، فی الوقت لاہور کینال پر ٹھوکر سے آنیوالی ٹریفک کو برکت مارکیٹ لے جانے کا پلان مؤخر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب آج راولپنڈی کے مختلف پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے
فی الوقت ٹھوکر سے آنیوالی ٹریفک کو پنجاب یونیورسٹی گیٹس کے سامنے نیا یوٹرن دیا جائے گا اور برکت مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کو کینال پر نیا یوٹرن دیا جائے گا۔
مذکورہ منصوبے کیلئے موقع پر سوائل ٹسٹنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے اتوار کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا امکان ہے، اس سے پہلے نگران وزیراعلیٰ انڈر پاس کا نام گاما پہلوان رکھنے کی منظوری دے چکے ہیں۔