(احمد منصور) پاک بحریہ کے جہاز این ایس سیف کا کولمبو بندرگاہ کا دورہ، سری لنکن بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ریجنل میری ٹائم پٹرول کے دوران سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا دورہ، بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کےافسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، پی این سیف کے کمانڈنگ آفیسر کی سری لنکن بحریہ کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کی، ملاقاتوں کےدوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول میں تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری
پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی، پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ سری لنکا دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت دے گا، پاک بحریہ کے جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں جس کا مقصد بحری سلامتی اور سمندر میں جہازوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانا ہے۔