سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 کی تصحیح کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 لاہور سے پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے فارم 33 کی تصحیح کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فارم 33 امیدواران کی فہرست میں میرا نام آزاد کے بجائے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر درج کیا جائے،کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ یا پارٹی ٹکٹ لف کیا گیا، جماعت کو انتخابی نشان نہیں ملا لیکن پی ٹی آئی بطور جماعت ختم نہیں ہوئی،پارٹی اپنا وجود رکھتی ہے اور اس کے اراکین کو اپنی جماعت سے وابستگی ظاہر کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر 25 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر کے 29 جنوری کو سنایا،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو دو دن میں فیصلے کی تاکید کی،اگر الیکشن کمیشن دو دن میں فیصلہ کرتا ہے تو بھی انتخابات کا دن گزر چکا ہوگا، الیکشن میں تاخیر کا خواہش مند نہیں،صرف فارم 33 کی تصحیح چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!صوبائی اسمبلی کے امیدوار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،کس جماعت سے تعلق تھا؟