کراچی کے حساس پولنگ سٹیشنز کی تفصیل سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شہر قائد کے تمام حساس، حساس ترین اور غیر حساس پولنگ سٹیشنز کی تفصیل سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 229 ملیر 1 میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 184 ہے، این اے 229 ملیر1 میں 37 حساس ترین،146 حساس جبکہ 1 غیر حساس پولنگ سٹیشن ہے ، این اے 230 ملیر 2 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 163 ہے،جن مین سے 44 حساس ترین، 119 حساس ہیں ، این اے 231 ملیر3 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 215 ہے،جن میں سے 88 حساس ترین ،113 حساس جبکہ 14 غیر حساس قرار پائے ہیں ،این اے 232 کورنگی 1 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 270 ہے، جن میں سے 185 حساس ترین ،85 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔
این اے 233 کورنگی 2 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 287 ہے،کورنگی 2 میں 239 حساس ترین ،48 حساس ، این اے 234 کورنگی 3 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 195 ہے،158 حساس ترین ، 37 حساس قرار پائے ہیں ، این اے 235 ایسٹ1 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 96 ہے،جن میں سے 61 حساس ترین ،27 حساس جبکہ 8 غیر حساس قرار پائے ہیں ،این اے 236 ایسٹ 2 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 294 ہے،جن میں سے 125 حساس ترین ،109 حساس جبکہ 60 پولنگ سٹیشنز کو غیر حساس قرار دیا گیا ہے،این اے 237 ایسٹ 3 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 228 ہے،جن میں سے 164 حساس ترین ،47 حساس جبکہ 17 کو غیر حساس قرار دیا گیا ہے ۔
این اے 238 ایسٹ 4 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 292 ہے، 116 حساس ترین ،127 حساس جبکہ 49 غیر حساس قرار ، این اے 239 ساوتھ 1 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 181 ہے،
جن میں سے 97 حساس ترین ،84 حساس قرار ،این اے 240 ساوتھ 2 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 170 ہے،69 حساس ترین ،101 حساس قرار ،این اے 241 ساوتھ 3 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 234 ہے،113 حساس ترین ، 121 حساس قرار ،این اے 242 کیماڑی 1 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 286 ہے،183 حساس ترین ،103 حساس قرار ۔
این اے 243 کیماڑی 2 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 310 ہے،68 حساس ترین ،242 حساس قرار ،این اے 244 ویسٹ 1 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 129 ہے،تمام پولنگ اسٹیشن 129 حساس ترین قرار،این اے 245 ویسٹ 2 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 256 ہے،تمام پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار،این اے 246 ویسٹ 3 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 291 ہے،تمام پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا