حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسی حکمت دکھائی کہ بیمار اور بیماری دونوں نظر نہیں آتے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسی حکمت دکھائی کہ بیمار اور بیماری دونوں نظر نہیں آتے۔
فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے شیروں اور شیرنیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، جتنا جذبہ فیصل آباد میں دیکھا کہیں نظر نہیں آیا، حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسی حکمت دکھائی کہ بیمار اور بیماری دونوں نظر نہیں آتے، جب رانا ثناءاللہ خاں کا نام لیا جاتا ہے تو مجمہ جھوم اٹھتا ہے، رانا ثناء اللہ کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کو ایف آئی اے کیجانب سے انکوائری نوٹس جاری، عدم پیشی کی صورت میں کیا ہو گا؟
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ طلال چودھری آپ نے وفا داری کی مثال قائم کی، فیصل آباد کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ہے، فیصل آباد کی صنعت چلتی تو پاکستان کی صنعت چلتی ہے، فیصل آباد کی صنعت چلتی ہے تو لوگوں کا چولہا جلتا ہے۔
سیاست پر بات کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں کرتے، مسلم لیگ ن گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی
مسلم لیگ ن صرف اور صرف خدمت میں مقابلہ کرتی ہے، فیصل آباد نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، خدمت اور کارکردگی میں مسلم لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
اپنے والد اور قائد مسلم لیگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو 3 بار نکالا گیا، نواز شریف نے تمام زیادتیوں کے باوجود کبھی قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا، شیر کسی سے نہیں ہارے گا، نواز شریف کا خطاب ختم ہوتے ہی لیگی کارکنان جسلہ گاہ سے روانہ ہونے لگے ہیں، وقت کم ہونے کی وجہ سے خطاب مختصر کر رہی ہوں، آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں، نواز شریف کو ہرانے کے خواب دیکھنے والے کئی آئے اور چلے گئے، نواز شریف آج بھی یہیں ہیں۔
جلسہ عام کے شرکاء نے شہباز شریف اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی اور لیگی رہنماؤں نے کارکنان کا لہو خوب گرمایا۔