(زبیر اعوان) ایبٹ آباد میں پیش آئے افسوس ناک واقعے میں ملکپورہ کے سابق ناظم و تحصیل ممبر عمران ایمو کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران ایمو اپنے گھر کے باہر موجود تھے جب نامعلوم معلوم افراد نے فائرنگ کردی اور وہ موقع ہر جاں بحق ہوگئے، ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: صادق آباد، امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری اسرار گوندل انتقال کر گئے
خیال رہے کہ عمران ایمو کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے تھا۔