سٹار فٹبالر لیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ اگلے مہینے نیلام کیلئے پیش کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر اگلے مہینے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنا سب سے پہلا کنٹریکٹ بارسلونا کے ساتھ 14 دسمبر 2000ء میں کیا تھا۔
اس کانٹریکٹ کو مارچ میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 350,000 یوروز ہوگی۔
یہ کانٹریکٹ ایک رومال پر اس وقت تیار کیا گیا تھا جب لیونل میسی صرف 13 سال کے تھے اور اب اس کانٹریکٹ کو لندن میں قائم نیلام گھر بونمس کے تحت نیلام کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ کانٹریکٹ لیونل میسی کے ایجنٹ اوراچو گیجولی کی جانب سے نیلام کیا جائے گا۔
13 سالہ لیونل میسی نے ستمبر 2000ء میں دو ہفتے کے ٹرائل کے دوران سب کو متاثر کیا تھا لیکن پھر بھی کلب اس وقت ان کی سلیکشن کرتے ہوئے ہچکچا رہا تھا تو لیونل میسی ارجنٹینا میں اپنے آبائی شہر روزاریو واپس چلے گئے تھے۔
LaVanguardia | The handkerchief with which Messi signed his first contract with Barcelona will be put up for auction on March 18. The starting price of the auction will be 350 thousand euros and is expected to reach 650 thousand euros pic.twitter.com/yHyQPMC4Rm
— WES40K SPORTS (@wes40k) January 31, 2024
جس کے بعد بارسلونا کے ڈائریکٹر کارلس ریکسچ کلب کے اتنے اچھے کھلاڑی سے محروم ہونے پر پریشان تھے۔
اس حوالے سے لیونل میسی کے ایجنٹ اوراچو گیجولی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب مجھے بارسلونا کے ڈائریکٹر کارلس ریکسچ نے لیونل میسی کی سلیکشن کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے مدعو کیا تھا تو وقت کی کمی کی وجہ سے باضابطہ طور پر کسی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے بجائے جلدی میں ہم نے ایک رومال پر کنٹریکٹ کے تمام فریقین کے دستخط لے لیے۔
دوسری جانب، بونمس نیو یارک میں فائن بکس اور مینیو اسکرپٹس کے سربراہ ایان ایہلنگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کانٹریکٹ ان سب سے زیادہ سنسنی خیز آئٹمز میں سے ایک ہے جنہیں میں نے اب تک ہینڈل کیا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حقیقتاً یہ صرف ایک نیپکن ہے لیکن یہ وہ مشہور نیپکن ہے جس سے لیونل میسی کے فٹبال کیریئر کا آغاز ہوا۔