افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ، افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کر دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی، وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریزیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی، افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعمیراتی شعبہ تنزلی کا شکار، سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ کمی
کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کردی تھی، افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان کا افغان حکومت کی درخواست پر ایک مرتبہ پھر بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہوچکا تھا۔