بلوچستان؛سابق وزیر داخلہ کے گھر پر دستی بم سے حملہ،آزاد امیدوار کے قافلے پرفائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)تربت کے علاقے میں مند میں آزادامیدوارمیرفداحکیم رند کے قافلے پر فائرنگ، سابق وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے،جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مند میں پی بی27 کیچ ون کے آزادر امیدوار میر فداحکیم رند کے قافلے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،فائرنگ سے میر فدا حکیم اور قافلے میں شامل افراد محفوظ رہے، گاڑی کو نقصان پہنچا،میر فدا حکیم رند کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ فرار ہوگئے،پولیس ذرائع کاکہناتھا کہ میر فدا حکیم رند اپنے حلقے کے انتخابی مہم میں تھے۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے خاران میں سابق وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،شعیب نوشیروانی حلقہ پی بی 33 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہے۔
اس کے علاوہ پی بی27 کیچ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالرؤف رند کی رہائش گاہ پر بھی دستی بم حملہ ہوا ہے،بم رہائشگاہ کے صحن میں پھینکا گیا ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ادھر قلات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پیپلز پارٹی کے 3 کارکن معمولی زخمی ہوئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا