عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ،آج دن ایک بجے سنایا جائیگا

Feb 02, 2024 | 23:18:PM

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، کیس کا فیصلہ آج  دن ایک بجے سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،عدت میں نکاح کیس کی سماعت 14 گھنٹے جاری رہی ،کیس کی سماعت آج صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہو ئی تھی جو رات 11 بجے تک جاری رہی ۔
عدت میں نکاح کیس میں وکلا صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل ہو گئی،گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چودھری، محمد لطیف پر جرح ہوئی،گواہان پر جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی،درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی ، پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا موجود تھے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

مزیدخبریں