شاہد آفتاب نیشنل سنوکر چیمپئن بن گئے

Feb 02, 2025 | 09:32:AM
شاہد آفتاب نیشنل سنوکر چیمپئن بن گئے
کیپشن: شاہد آفتاب اور منتظمین ٹرافی کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شاہد آفتاب نے نیشنل سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں شاہد آفتاب نے شروع سے ہی برتری قائم رکھی اور آخر میں فتح اپنے نام کی،شاہد آفتاب کے مدمقابل محمد سجاد نے کئی فریم میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل کو دلچسپ بنایا لیکن وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے،شاہد آفتاب نے 11 ویں فریم میں 81 کا بریک بھی کھیلا اور فائنل 5 کے مقابلے مین 7 فریم سے جیت کر نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔،فاتح کیوئسٹ شاہد آفتاب کو 2 لاکھ اور رنز اپ محمد سجاد کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی سے باہر  امام الحق نے بھی لب کشائی کر دی