یوٹیوب کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

Feb 02, 2025 | 09:34:AM
یوٹیوب کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے اپنے صارفین کو ڈبل اسپیڈ میں ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی،اب یوٹیوب صارفین چار گنا زیادہ رفتار سے یوٹیوب ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گنا رفتار سے دیکھ سکیں گے،صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔

پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہو گا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے گا، “جمپ آ ہیڈ” نامی بٹن دبا کر صارفین ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھا سکیں گے۔