معروف یو ٹیوبر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں دھلائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا کے مشہور ترین یوٹیوبرز میں شمار ہونے والے ڈیرن جیسن واٹکنز جونیئر، جنہیں ’آئی شو سپیڈ‘ (IShowSpeed) کے نام سے جانا جاتا ہے، نے حیران کن طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل میں انٹری دی، لیکن چند ہی منٹوں میں بری طرح پٹائی کے بعد باہر کر دیے گئے۔
سپیڈ نے رنگ میں قدم رکھا تو اکیرا ٹوزاوا پہلے ہی باہر ہو چکے تھے، رنگ میں داخل ہوتے ہی انہوں نے برون بریکر کے ساتھ مل کر اوٹس کو مقابلے سے باہر کرنے میں مدد کی،اس کے بعد اپنی غیر متوقع حرکتوں کے لیے مشہور اس یوٹیوبر نے شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے معروف ”Siu“ کے ساتھ جشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شاندار بیک فلپ ماری، اور یہیں سے ان کے لیے مشکلات کا آغاز ہوا۔
مزید پڑھیں:چیمپئنر ٹرافی سے قبل بھارتی بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
انٹرکانٹینینٹل چیمپئن نے پوری طاقت سے اسپیڈ پر حملہ کیا اور پھر انہیں رنگ سے باہر پھینک دیا۔ اوٹس، جو ایک منٹ پہلے ہی باہر ہو چکے تھے، انہوں نے سپیڈ کو باہر ہو میں ہی کیچ کیا، مگر یہ لینڈنگ بھی سپیڈ کے لیے زیادہ آرام دہ ثابت نہ ہوئی کیونکہ انہیں براہ راست اناؤنس ٹیبل پر دے مارا گیا،سپیڈ کو جارحانہ انداز میں باہر نکالے جانے کے بعد ان کے شدید زخمی ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، انہوں نے بیک سٹیج لوگن پال کو اپنی ایک چوٹ بھی دکھائی، اور اسی وجہ سے اپنی لائیو سٹریم بھی قبل از وقت ختم کر دی۔