پنجاب، گھروں میں شیر اور چیتے رکھنے پر پابندی

Feb 02, 2025 | 12:05:PM
پنجاب، گھروں میں شیر اور چیتے رکھنے پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں، جس کے تحت گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس حوالے سے ترمیم شدہ وائلڈ لائف قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں دھند، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کو گھروں میں رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خطرناک جانوروں کو بغیر لائسنس رکھنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی، مزید برآں، محفوظ اور معیاری ہاؤسنگ کے لیے نئے معیارات متعارف کرائے گئے ہیں، تاکہ جنگلی حیات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی، اور غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔