(خالد کمال)شکارپور میں گڑھی یاسین کے قریب ہمایوں تھانے کی حدود میں معروف نعت خواں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شاہد عمران عارفی پروگرام سے کار میں واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے روک لیااور اسلحہ کے زور پر نعت خوان کو یرغمال بنالیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب
شاہد عمران عارفی کے مطابق ڈاکو کارمیں سوار لوگوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 قیمتی موبائل فون،ایک لاکھ نقدی اور کار چھین کر فرار ہوگئے۔